4سعودی ہوائی اڈوں سے 70فیصد مسافر مطمئن
جدہ ..... جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جولائی کے دوران سفر کرنے والوں نے ایئرپورٹ کی کارکردگی سے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ محکمہ شہری ہوابازی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق صرف 59فیصد مسافروں نے جدہ ایئرپورٹ کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔ ریاض کے کنگ خالد ، جدہ کے کنگ عبدالعزیز، دمام کے کنگ فہد اور مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹس کی بابت مجموعی طور پر 70فیصد مسافروں نے پسندیدگی کا اظہار کیا۔ سب سے کم پسندیدگی کا تناسب جدہ ایئرپورٹ کے حصے میں آیا۔