محکمہ ٹریفک نے انتباہ کیا ہے کہ سکول بسوں کو اوور ٹیک کرنا ٹریفک خلاف ورزی ہے۔ اس کا جرمانہ تین تا چھ ہزار ریال ہے۔
محکمے کے مطابق ’سکول بسیں جگہ جگہ رکتی ہوئی چلتی ہیں۔ اس دوران کسی کو سکول بس کو اوور ٹیک کرنے کی اجازت نہیں۔‘
عاجل ویب سائٹ نے محکمہ ٹریفک کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’گاڑیوں کے ڈرائیوروں پر یہ پابندی سکول کے بچوں اور بچیوں کی سلامتی کی خاطر لگائی گئی ہے۔‘
ٹریفک خلاف ورزیوں کے چارٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ’اگر کسی شخص نے سکول بس ٹھہرتے وقت اسے اوور ٹیک کیا تو ایسا کرنے پر تین سے چھ ہزار ریال جرمانہ لگایا جائے گا۔‘
یاد رہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں سکول بسوں کے ٹھہرنے پر اوور ٹیک کرنے سے کئی بچوں اور بچیوں کی جان چلی جاتی ہے جبکہ متعدد طلبہ طالبات کے زخمی ہونے کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔
حفاظًا على سلامتهم؛ يجب على قائدي المركبات عدم تجاوز حافلات النقل المدرسي على الطرق #المرور_السعودي pic.twitter.com/kjPEwxuzpk
— #المرور_السعودي (@eMoroor) February 13, 2020