Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناکارہ گاڑی بغیر اجازت فروخت کرنے پر کتنا جرمانہ؟

محکمہ ٹریفک کی اجازت کے بغیر ناکارہ گاڑی فروخت نہیں کی جا سکتی۔
سعودی محکمہ ٹریفک کے مطابق اگر کوئی شخص اپنی پرانی اور ناکارہ کار ’تشلیح‘ کی دکانوں پر فروخت کرے گا۔ یہ گاڑی اس وقت تک اس کے ریکارڈ پر رہے گی جب تک تشلیح میں سودے کی دستاویز محکمہ ٹریفک میں جمع نہیں کرادی جائے۔
واضح رہے سعودی عرب میں ایسی دکانیں جہاں پرانی اور ناکارہ گاڑیاں فروخت کی جاتی ہیں انہیں ’تشلیح‘ کہا جا تا ہے۔ یہ ناکارہ گاڑیوں کے گودام کی حیثیت رکھتی ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مقامی شہری نے محکمہ ٹریفک سے استفسار کیا تھا کہ اسے ناکارہ گاڑی کی نمبر پلیٹ اپنے ریکارڈ سے خارج کرانے کے لیے کیا کرنا ہوگا ؟

خلاف ورزی پر 5 ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا (فوٹو ۔ ٹوئٹر)

محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر اس کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ پرانی ناکارہ گاڑی کی نمبر پلیٹ ریکارڈ سے خارج کرانے کے لیے گاڑی کے مالک کو ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے ادا کرنا ہوں گے۔
 ’گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ (استمارہ) موثر ہونا ضروری ہے۔ مالک کو’ شلیح ‘کی دکان کے ہاتھوں فروخت کی جانے والی اپنی گاڑی کے سودے کی دستاویز، نمبر پلیٹ اور گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ ( استمارہ ) محکمہ ٹریفک میں جمع کرانا ہوگا۔ اس کے بعد ہی گاڑی اس کے ریکارڈ سے ہٹ سکے گی۔‘

گاڑی کے مالک کو ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے ادا کرنا ہوں گے(فوٹو ۔ ٹوئٹر)

محکمہ ٹریفک نے انتباہ کیا ’ کوئی بھی سعودی شہری یا مقیم غیر ملکی محکمہ سے پیشگی اجازت نامہ حاصل کیے بغیر ناکارہ گاڑی فروخت کرسکتا ہے اور نہ خرید سکتا ہے۔ خلاف ورزی پر 5 ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔ ایک سے زیادہ بار خلاف ورزی پر جرمانہ دگنا کردیا جائے گا۔‘
’ناکارہ گاڑی صرف تشلیح کی دکانو ں پر ہی فروخت اور خریدی جاسکتی ہے۔ یہ دکانیں متعلقہ اداروں سے لائسنس یافتہ ہیں اور یہ براہ راست نیشنل انفارمیشن سینٹر سے منسلک ہوتی ہیں۔‘
 

شیئر: