Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ناقابل استعمال غذائی اشیا ضبط،کئی ادارے سیل

اب تک 3.9 ملین کلو گرام ناقابل استعمال غذائی اشیا پکڑی گئی ہیں۔فوٹو:اخبار24
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے الشرقیہ میں 3.9 ملین کلو گرام ناقابل استعمال غذائی اشیا ضبط کرلیں
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ( ایف ڈی اے )نے مشرقی ریجن میں ناقابل استعمال غذائی اشیا ضبط کرلیں۔2020 کے آغاز سے لیکر اب تک 3.9 ملین کلو گرام ناقابل استعمال غذائی اشیا پکڑی گئی ہیں۔
اخبار 24 نے سعودی ایف ڈی اے کے حوالے سے بتایا ’فوڈ انسپکٹرزسعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو صحت بخش غذاﺅں کی فراہمی کو یقینی بنائے رکھنے اور انہیں ناقابل استعمال غذائی اشیا کی خریداری سے بچانے کے لیے مملکت بھر کے بازارو ںمیں چھاپے مارتے رہتے ہیں‘۔ 

متعلقہ ادارو ں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جارہی ہے۔فوٹو:اخبار24

’مشرقی ریجن میں جگہ جگہ چھاپے مارے گئے۔ گوداموں اور غذائی اشیا کی تقسیم کے مراکز کے تفتیشی دورے کیے گئے جہاں سے 39لاکھ کلو گرام ایسی غذائی اشیا پکڑی گئیں جو استعمال کے قابل نہیں تھیں۔ متعلقہ ادارو ں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جارہی ہے‘۔
سعودی ایف ڈی اے کے مطابق 52اداروں کو بغیر لائسنس غذائی اشیا کا کاروبار کرنے پر سربمہر کردیا گیا۔ ان اداروں پر ایک الزام یہ بھی تھا کہ وہ زائد المیعاد غذائی اشیا ذخیرہ کیے ہوئے تھے۔
بعض ادارو ںکے گوداموں میں ناقابل استعمال ایسی غذائی اشیا پائی گئی تھیں جن کے استعمال کی تاریخ ختم ہوچکی تھی تاہم پرانے سٹیکر ہٹا کر قابل استعمال ہونے والے نئے سٹیکر چسپاں کردیے گئے تھے۔
 

شیئر: