Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ینبع میں سات ریستوران سربمہر، 10 غیر ملکی گرفتار

صحت ضوابط کے اصولوں کے علاوہ صحت کارڈ کی خلاف ورزیاں پکڑی گئی ہیں ( فوٹو: سبق)
ینبع میونسپلٹی نے تفتیشی کارروائی کے دوران متعدد خلاف ورزیوں پر سات ریستورانوں کو سر بمہر جبکہ ان میں کام کرنے والے 10 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے تجارتی علاقوں میں واقع کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والی متعدد دکانوں کا تفتیشی دورہ کیا ہے۔ 

ینبع بلدیہ نے کہا ہے کہ ’دورے کے دوران صحت ضوابط اور سلامتی کے اصولوں کے علاوہ لائسنس اور کارکنوں کے لیے صحت کارڈ کی متعدد خلاف ورزیاں پکڑی گئی ہیں۔‘

بلدیہ نے کہا ہے کہ ’ریستورانوں میں کھانے پینے کے اشیا اسٹور کرنے کے معیار کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ زائد المیعاد غذائی اشیا اور صفائی کا اہتمام نہ کرنے پر بھی جرمانے کیے گیے‘۔

بلدیہ نے بتایا ہے کہ ’لیبر واقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کارکنوں کو متعلقہ ادارے کے حوالے کیا گیا تاکہ انہیں سعودی عرب سے بیدخل کردیا جائے‘۔

بلدیہ نے کہا ہے کہ ’چھوٹی موٹی خلاف ورزیوں پر 14 دکانوں کو نوٹس جاری ہوئے ہیں اور انہیں معیار پر پورا اترنے کی مہلت دی گئی ہے‘۔
 

شیئر: