ریاض تاش مقابلہ، آٹھ ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچ گئیں
مقابلے میں اول پوزیشن پانے والے کو 10 لاکھ ریال انعام دیا جائے گا ( فوٹو: ٹوئٹر)
ریاض میں منعقد ہونے والے تاش کے مقابلوں میں آٹھ ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر گئی ہیں۔ مجموعی طور پر 18 ہزار افراد نے مقابلے میں شرکت کی جن میں 20 ٹیمیں خواتین کی بھی تھیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اگلے مرحلے میں آٹھ ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
تاش مقابلے کے ضوابط کے مطابق ہر ٹیم کو تین راؤنڈ کھیلنا ہوتے ہیں جنہیں جیتنے پر وہ اگلے مرحلے میں پہنچ جاتی ہے۔
واضح رہے کہ 22 فروری تک جاری رہنے والے مقابلے میں پہلی مرتبہ خواتین بھی حصہ لے رہی ہیں۔
مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے کو 10 لاکھ ریال اور دوسری نمبر پر آنے والے کو پانچ لاکھ ریال ملیں گے جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والوں کو بالترتیب تین اور دو لاکھ ریال کا انعام دیا جائے گا۔