Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واہگہ بارڈر دھماکہ کیس میں تین مجرموں کو سزائے موت کا حکم

مقدمے کا فیصلہ سنائے جانے کے وقت عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے واہگہ بارڈر دھماکہ کیس کا ٹرائل مکمل کرکے فیصلہ سناتے ہوئے تین افراد کو جرم ثابت ہونے پر پانچ پانچ بار سزائے موت، 24 بار عمر قید اور دس دس لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
لاہور سے اردو نیوز کے نامہ نگار رائے شاہنواز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 3 کے جج اعجاز احمد بٹر  نے کیس کا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے تین ملزمان حسیب اللہ، سعید جان اور حسین اللہ کو سزا سنائی جبکہ تین ملزمان شفیق، غلام حسین اور عظیم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا۔

 

یاد رہے کہ دو نومبر 2014 کو لاہور میں واہگہ بارڈر کے قریب ایک خودکش حملے میں 60 افراد مارے گئے تھے۔ اس وقت دھماکے کی ذمہ داری کالعدم جنداللہ نے قبول کی تھی۔
بدھ کو ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل میاں طفیل اور عبدالجبار ڈوگر کی موجودگی میں عدالت نے فیصلہ سنایا۔ اس سے قبل ملزمان کے وکیل آصف جاوید قریشی نے عدالت میں حتمی دلائل دیے۔
عدالت نے اس مقدمے میں مجموعی طور پر 101 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے۔
مقدمے کا فیصلہ سنائے جانے کے وقت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
  • واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

شیئر:

متعلقہ خبریں