Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ’دوسری بیوی نے شوہر کو نئی زندگی دے دی‘

سعودی ٹیچر کی دوسری بیوی نے اپنا ایک گردہ عطیہ کردیافوٹو: سبق
کہتے ہیں کہ محبت قربانی مانگتی ہے۔ یہ کہاوت ایک سعودی ٹیچر جابر المالکی کی دوسری بیوی نے اپنا ایک گردہ عطیہ کرکے سچ ثابت کردی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جازان ریجن کی الدایر بنی مالک کمشنری کے ٹیچر جابر المالکی کئی برس سے گردے کے عارضے میں مبتلا تھا۔جابر المالکی نے حال ہی میں دوسری شادی کی تھی جس سے ایک بیٹا بھی پیدا ہوا تھا ۔
 طبی معائنے کی رپورٹ آنے پر ڈاکٹروں نے جابر المالکی کی دوسری بیوی سے کہا ’تمہارے خاوند کوگردے کی پیوند کاری سے ہی نئی زندگی مل سکتی ہے‘۔
 یہ سن کر جابر المالکی کی دوسری بیوی نے ڈاکٹروں سے درخواست کی کہ وہ اپنا ایک گردہ عطیہ کے لیے تیار ہے۔ اس کے لیے جو کارروائی درکار ہو کرلی جائے۔
ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتال میں گردے کی منتقلی اور پیوند کاری کے لیے آپریشن کیا گیا جو کامیاب رہا۔
المالکی نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو میں کہا ’ آپریشن کی کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں۔ اس کے بعد میں ام احمد کی قربانی اور ایثار کو کبھی فراموش نہیں کرسکوں گا جس کی بدولت مجھے نئی زندگی ملی ہے‘۔ 
’ زندگی بھر اس کا احسان مند رہوں گا۔ میرا احساس ہے کچھ بھی کرلوں مگر ام احمد کا قرض نہیں چکا سکتا‘۔
ام احمد نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’مجھے ڈاکٹرو ںکی زبانی اپنے شوہر کی مشکل کا علم ہوا تو مجھ سے رہا نہ گیا اور ڈاکٹروں کی مدد سے گردہ عطیہ کردیا‘۔

شیئر: