Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ، 5 سمگلر گرفتار

اسمگل کی جانے والی گولیوں کی تعداد 16 لاکھ سے زائد ہے( فوٹو ، ایس پی اے)
ڈائریکٹریٹ جنرل نارکوٹکس کنٹرول کے ترجمان کیپٹن محمد النجیدی کا کہنا ہے کہ محکمہ کے اہلکاروں نے بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 سمگلروں کو گرفتار کر لیا۔

سمگلروں نے انتہائی مہارت سے پاوڈرگلو میں منشیات چھپائی تھیں ( فوٹو ، ایس پی اے)

سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ محکمہ کے اہلکاروں نے مملکت میں نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
نشہ آورگولیاں انتہائی مہارت سے ’پاوڈرگلو‘ کے تھیلوں میں چھپائی گئی تھیں۔ نارکوٹکس کنٹرول کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ کے اہکاروں نے انتہائی مہارت سے منشیات سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا۔

تھیلے دیکھنے پر معلوم ہی نہیں ہوتا تھا کہ اس میں منشیات سمگل کی جارہی ہے( فوٹو ، ایس پی اے)

کیپٹن النجیدی نے مزید بتایا کہ سمگلنگ کے الزام میں گرفتار 5 افراد میں ایک سعودی ، 2 شامی اور 2 کا تعلق بے گھر قبائل سے ہے۔ سمگلروں سے برآمد ہونے والی کھیپ میں 16 لاکھ سے زائد  نشہ آور گولیاں تھیں۔
تمام گرفتار ملزمان پر مقدمہ درج کرکے متعلقہ ادارے کے سپرد کر دیا گیا جہاں ان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ محکمہ انسداد منشیات کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مملکت میں محکمہ کے اہلکار بری ، فضائی اور سمندری سرحدی چوکیو ں پر ہمہ وقت مستعد ہوتے ہیں۔ مملکت میں منشیات سمگل کرنے والوں کے خلا ف سخت کارروائی کی جاتی ہے۔
 

 

شیئر: