Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ بلدیہ نے 45 فوڈ ٹرکس بند کردیے

حفظان صحت کے ضوابط کی خلاف ورزی کی جارہی تھی۔ فوٹو: سبق
مکہ بلدیہ نے اجازت نامہ نہ رکھنے والے 45 فوڈ ٹرکس بند کردیے۔ صحت قوانین کی خلاف ورزی کررہے تھے۔
مکہ بلدیہ نے بغیر لائسنس کاروبار کرنے والے فو ڈ ٹرکس بند کیے ہیں۔یہ تین طرح کی خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے گئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فوڈ ٹرک بغیر لائسنس کے کھلے مقامات پر کھانے پینے کی اشیا فروخت کررہے تھے۔ 

خلاف ورزیوں پر فوڈ ٹرکس کے مالکان پر جرمانے عائد کیے گئے۔فوٹو: سبق

دوسری خلاف ورزی یہ تھی کہ حفظان صحت کے ضوابط کی خلاف ورزی کی جارہی تھی۔ تیسری خلاف ورزی یہ ریکارڈ کی گئی کہ یہ الشرائع پارکنگ لاٹس میں کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے کے لیے مطلوبہ شرائط پوری نہیں کررہے تھے۔
الشرائع بلدیہ کے چیئرمین ممدوح العبید نے بتایا ’ 45فوڈ ٹرک بغیر لائسنس کام کرنے کی وجہ سے بند کردیے گئے۔ بلدیہ افسران شہر کے حسن کو متاثر کرنے والی سرگرمیوں کا نوٹس لے رہے ہیں۔ جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں‘۔ 
’ فوڈ ٹرکس مختلف خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے گئے ۔ان کا منظر شہر کے حسن کو بگاڑ رہا تھا۔
ممدوح العبید نے بتایا ’ تفتیشی مہم کے دوران کھانا بنانے والا سامان ، چائے بنانے والی کیتلیاں بھی ضبط کی گئی ہیں۔ خلاف ورزیوں پر فوڈ ٹرکس کے مالکان پر جرمانے عائد کیے گئے۔
 

شیئر: