کارروائی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کے تعاون سے کی گئی۔فوٹو: سبق
جدہ میونسپلٹی نے المنتزھات محلے کے ایک غیر قانونی پولٹری فارم کو بند کرایا ہے۔ کارروائی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کے تعاون سے کی گئی۔
پولٹری فارم امراض سے بچاﺅ اور حفظان صحت کے بنیادی تقاضوں سے عاری تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق غیر ملکی کارکن زندہ مرغیاں فروخت کررہے تھے اور نامعلوم ذرائع سے حاصل شدہ ذبح کردہ مرغیاں بھی سپلائی کرتے ہوئے پائے گئے تھے۔ پیکٹوں پر استعمال کی تاریخ درج نہیں تھی۔
وزار ت ماحولیات و پانی وزراعت مکہ مکرمہ ریجن کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر سعید الجار اللہ الغامدی نے بتایا’غیر قانونی پولٹری فارم میں موجود مشینیں ، چھریاں ، میزیں ، ریفریجریٹر اور پنجرے ضبط کرلیے ۔ ضبط شدہ گوشت اور مرغیاں تلف کردیا گیا‘۔
جدہ میونسپلٹی کے ماتحت ام السلم بلدیہ نے غیر قانونی پولٹری فارم میں کیڑے مار ادویہ کا سپرے کرایا ۔ خلاف ورزی کرنے والوں سے اقرار نامہ جمع کروایا کہ آئندہ وہ غیر قانونی طریقے سے مرغیوں کا کاروبار نہیں کریں گے۔
بلدیہ کے افسران نے وزارت ماحولیات کے اہلکاروں کی نگرانی میں پولٹری فارم اور اس کے تفتیشی دورے نیز کارروائی کا پورا ریکارڈ محفوظ کرلیا گیا ہے۔