پی ایس ایل فائیو میں کوئی میچ بھی نہ جیت سکنے والی بد قسمت لاہور قلندرز کی ٹیم کو ایک اور دھچکہ لگا ہے کیونکہ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف دائیں پاؤں میں چوٹ کے باعث ان فٹ ہو گئے ہیں۔
لاہور قلندرز نے حارث رؤف کی جگہ سلمان ارشاد کو سکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ سلمان ارشاد پی ایس ایل تھری میں لاہور قلندرز کے لیے کھیل چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
ملتان سلطانز کی لاہور قلندرز کے خلاف فتحNode ID: 460496
-
بدقسمت ٹیم لاہور قلندر کو پھر شکستNode ID: 460876
کرکٹ مبصرین کا کہنا ہے کہ حارث رؤف اپنی چوٹ کے پیش نظر شاید آئندہ دو سے تین میچوں میں نہ کھیل سکیں۔
لاہور قلندرز گذشتہ برسوں میں ہونے والے پی ایس ایل مقابلوں کی طرح رواں برس بھی خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکی۔ لاہور قلندرز نے اب تک دو میجز کھیلے ہیں اور اسے دونوں ہی میں شکست ہوئی ہے۔
Haris Rauf has been replaced by fast-bowler Salman Irshad in the squad of Lahore Qalandars after suffering from right foot injury. Haris likely to miss two three upnext matches of #HBLPSL and will return as soon he recovers well. Salman has played for LQ in 2018's edition of PSL
— Arfa Feroz Zake (@ArfaSays_) February 28, 2020
قلندرز کا پہلا ٹاکرا 21 فروری کو ملتان سلطانز کے ساتھ ہوا جس میں ملتان سلطانز نے آسان ہدف کا تعاقب کر کے لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے اور اس طرح لاہور قلندرز پی ایس ایل فائیو کا پہلا ہی میچ ہار گئی۔
دوسرا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ہوا جس میں اسلام آباد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور کو مات دی۔
پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز کی پوزیشن سب سے نیچے ہے۔
-
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں