Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک چالان کی اب چار منٹ میں وصولی

روایتی طریقے سے چالان 24 گھنٹے میں وصول ہوا کرتے تھے۔فوٹو: سوشل میڈیا
 سعودی محکمہ ٹریفک نے خودکار کیمروں سے کیے جانے والے ٹریفک چالان کی وصولی کا دورانیہ کم کرکے چار منٹ کر دیا ہے۔ ماضی میں روایتی طریقے سے کیے جانے والے چالان 24 گھنٹے میں وصول ہوا کرتے تھے۔
 نیوز ویب سائٹ ’سبق‘ نے ٹریفک پولیس کے ذرائع کے حوالے سے بتایا سیٹ بیلٹ اور موبائل کی خلاف ورزی ہر کیمرے سے ریکارڈ کی جاتی ہے اگر ایک ہی روڈ پر کسی ڈرائیور کا ڈیجیٹل کیمرے کے ذریعے چالان کیا جا چکا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ دوسرے کیمرے سابقہ چالان کو دیکھ کر کے اسے مزید چالان نہ دیں۔
 اس امر کو ملحوظ رکھا جائے کہ ڈیجیٹل کیمروں سے کیا جانے والا چالان بار بار ہو سکتا ہے۔

ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال سے سنگین ٹریفک حادثات ہوتے ہیں۔فوٹو: سوشل میڈیا

ٹریفک پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا ’سیٹ بیلٹ اور دوران ڈرائیونگ موبائل خلاف ورزی ریکارڈ کرنے والے ڈیجیٹل سسٹم کو مزید حساس بنایا جا چکا ہے۔ ڈرائیوروں کو چاہئے کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران احتیاط برتیں‘۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال سے سنگین ٹریفک حادثات ہوتے ہیں ۔ ڈرائیونگ کے دوران موبائل پر بات کرنے یا واٹس اپ پر میسجنگ کرتے وقت ڈرائیور کی توجہ روڈ سے ہٹ جاتی ہے جو حادثے کا موجب بنتی ہے۔
واضح رہے ٹریفک پولیس کے ادارے میں بعض لوگوں کی جانب سے ایک ہی دن میں متعدد ٹریفک چالان کے حوالے سے شکایت درج کراتے ہوئے اعتراض کیا گیا تھا کہ ایک ہی وقت میں متعدد چالان کس طرح ہو گئے۔

’ ساھر‘ کے بعد سے فوری طور پر چالان کی تفصیلات ایس ایم ایس کے ذریعے بھیج دی جاتی ہیںفوٹو: سوشل میڈیا

یا د رہے ماضی میں روایتی چالان کا اندراج اس وقت سسٹم میں کیا جاتا تھا جب ٹریفک پولیس اہلکار کی چالان بک بھر جاتی ۔
 ڈیجیٹل چالان سسٹم ’ ساھر‘ کے بعد سے فوری طور پر چالان کی تفصیلات ڈرائیور کے موبائل پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیج دی جاتی ہیں جس کا دورانیہ چار منٹ تک کر دیا گیا ہے۔
 

شیئر: