ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شاہراہ عام پر 20 میٹر سے زیادہ فاصلے تک گاڑی ر یورس میں لے جانا ٹریفک قانون کی ورزی میں شمار کی جاتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اگر مطلوبہ مقام جہاں مڑنا ہو کی مسافت 20 میٹر سے زیادہ ہو تو ڈرائیور کے لیے بہتر ہے کہ وہ گاڑی ریورس نہ کرے۔
ٹریفک پولیس کے ٹوئٹر اکائونٹ پر پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ شاہراہ عام میں مقررہ حد سے زیادہ گاڑی ریورس کرنے پر 150 سے 300 ریال تک چالان کیا جاسکتا ہے۔
إذا لم تتمكن من الخروج من الطريق العام بالشكل الآمن والنظامي، قم بالقيادة إلى المخرج التالي ولا تربك حركة المرور#المرور_السعودي#هدفنا_سلامتكم pic.twitter.com/2e3s9Ld18d
— #المرور_السعودي (@eMoroor) January 29, 2020
شاہراہ عام جہاں ٹریفک رش رہتا ہے پر گاڑی ریورس کرنے کے بجائے بہتر ہے کہ سیدھے جائیں اور دوسرے ' یوٹرن' سے گاڑی واپس لائیں یا متبادل راستہ اختیار کریں۔
شاہراہ عام پر زیادہ فاصلے تک ریورس گاڑی چلانا خطرناک ہوتا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار اس امر کا تعین کرنے کا مجاز ہے کہ شاہراہ عام کی نوعیت کے مطابق چالان کرے ۔ اس حوالے سے شاہراہ پر ٹریفک رش اور اوقات کے مطابق جرمانے کا تعین کیا جاتا ہے۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ہر ایک کا فرض ہے ۔ قوانین کا مقصد لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہے ۔ ٹریفک حادثات کی روک تھا م کے لیے مقررہ رفتار کی پابندی کرنا انتہائی اہم ہے۔
![](/sites/default/files/pictures/January/36511/2020/reverse-_0.jpg)