فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے 'سیرین ابزرویٹری فار ہیومن رائٹس' تنظیم کے حوالے سے بتایا ہے ترک فوج کے ڈرونز نے شام کے صوبے ادلب میں میزائل داغے ہیں جس کے نتیجے میں کم از کم 19 شامی فوجی ہلاک ہو گئے۔
اے ایف پی کے مطابق ترک فوج کے ڈرون حملوں میں شام کی فوج کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب شام نے ترکی کے تین ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
قبل ازیں اتوار کی شب ترکی نے شام کے دو جنگی طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔
اے ایف پی کے مطابق شام کی افواج ادلب صوبے پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں جبکہ علاقے میں ترک فوج کی موجودگی ان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
مزید پڑھیں
-
شام میں آپریشن، پہلا ترک فوجی ہلاکNode ID: 437631
-
’ترکی داعش کے جنگجوﺅں کے لیے ہوٹل نہیں‘Node ID: 441286
-
لیبیا میں ترکی کی فوجی مداخلت پرسعودی عرب کی مذمتNode ID: 451521