Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے بچاﺅ: 300 ڈالر کا سپیشل ماسک

 کویت کے معروف فن کار نے ماسک کا ویڈیو کلپ جاری کیا ہے فوٹو: المرصد
 کویت کے معروف فن کار عیسی المرزوق نے کورونا سے بچاﺅ کے لیے  ماسک کا ویڈیو کلپ جاری کیا ہے جوسوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ 
 ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے المرزوق نے انٹرنیشنل ٹریڈ مارک کا ماسک ’فندی‘ 300 ڈالر میں خریدا ہے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق المرزوق اپنے مداحوں کو سپیشل  ماسک دکھا تے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اس کی قیمت تین سو ڈالر ہے۔ المرزوق نے یہ بھی کہا’ بہت سارے لوگوں کو اس کا یقین نہیں آ رہا ہے‘۔
’ میں نے بڑے سائز کا ماسک خریدا ہے کیونکہ چھوٹے ماسک سے الجھن ہوتی ہے‘۔
المرزوق کا ویڈیو کلپ میں کویت میں کورونا وائرس کے واقعات بڑھ جانے کے بعد منظر عام پر آیا ہے۔
 کئی کویتی شہریوں کو کورونا وائرس کے شبے میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ ان میںکویتی فن کار عبداللہ بو شہری شامل ہیں۔ 
کویتی شہریوں نے المرزوق کے ویڈیو کلپ پر تلخ اور دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ کئی لوگوں کا کہناہے ’ المرزوق اپنی امارت جتا رہے ہیں۔ انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا۔ یہ غیراخلاقی عمل ہے‘۔ 
دوسری جانب حکومت کویت نے عام شہریوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے 36 لاکھ میڈیکل ماسک درآمد کرلیے ۔ مقامی شہریوں میں جلد تقسیم کیے جائیں گے۔

حکومت کویت نے 36 لاکھ میڈیکل ماسک درآمد کرلیے فوٹو :سوشل میڈیا

سبق ویب سائٹ کے مطابق کویتی وزارت تجارت و صنعت نے بیان جاری کرکے بتایا کہ حفاظتی ماسک وزیراعظم کی ہدایت پر درآمد کیے گئے ہیں۔ 
وزارت تجارت و صنعت کی نگرانی میں یہ کام انجام دیا گیا ہے۔ ماسک کے انتخاب میں وزارت صحت سے تعاون لیا گیا۔
کویتی وزارت صحت کی عہدیدار خاتون نے بتایا ’کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں 10کا اضافہ ہوا ہے۔ اب وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 56 ہوچکی ہے‘۔

شیئر: