پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ٹیم پشاور زلمی کے ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کپتان ڈیرن سیمی کی حالیہ ٹویٹس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے اور ہر کوئی اس پر اپنے اپنے انداز میں تبصرہ کر رہا ہے۔
یہ ایشو اس وقت سامنے آیا جب پیر کو کراچی کنگز کے خلاف میچ میں ڈیرن سیمی کو نہیں کھلایا گیا اور انہیں آرام کرنے کو کہا گیا۔ ان کی جگہ ویسٹ انڈیز سے ہی تعلق رکھنے والے بریتھ ویٹ کو موقع دیا گیا اور کپتانی کی ذمہ داری وہاب ریاض کو سونپی گئی۔
مزید پڑھیں
-
پشاور زلمی کے کپتان پاکستان آنے کو بے تابNode ID: 458166
-
’سیمی کو اعزازی شہریت دینے کی درخواست‘Node ID: 460111
-
ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت دینے کا اعلانNode ID: 460601
بظاہر دلبرداشتہ ڈیرن سیمی نے پیر کی رات ایک ٹویٹ کر دی کہ ’آپ کی اہمیت اس وقت تک ہے جب تک آپ اپنا ٹاسک مکمل نہیں کر لیتے۔‘
ان کی اس ٹویٹ کو کرکٹ ماہرین اور شائقین نے پشاور زلمی کی انتظامیہ کے ساتھ ان کے مبینہ اختلافات کی وجہ قرار دیا۔
ڈیرن سیمی نے اس تمام ردعمل کے بعد دوسری ٹویٹ میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یقین نہیں آ رہا کہ میڈیا ایسا سوچے گا کہ کبھی میرے اور جاوید آفریدی کے درمیان اختلاف ہو سکتا ہے۔ میں دراصل اس بات پر ہنس رہا ہوں۔ سنو، میں اس بندے کے ساتھ اپنے بھائی کی طرح پیار کرتا ہوں۔ کیا آپ لوگ سنجیدہ ہیں، پشاور زلمی میرا بچہ ہے اور کوئی ہمارے درمیان نہیں آسکتا۔ بالکل بھی نہیں۔‘
I can’t believe that the media would think that my bro @JAfridi10 and I would ever have an issue. I’m actually laughing at this. Listen guys I love this man as my own brother. Are u guys serious @PeshawarZalmi is my baby and nothing comes between us. Absolutely nothing. pic.twitter.com/oRc5J5EiCN
— Daren Sammy (@darensammy88) March 3, 2020
سوشل میڈیا صارفین نے ڈیرن سیمی کی دونوں ٹویٹس پر اپنی رائے دی ہے اور اکثریت نے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لیے ان کے کردار کو سراہا۔ بعض ماہرین نے ان سے اس ٹویٹ کی وجہ بھی جاننے کی کوشش کی۔
معروف سپورٹس اینکر مرزا اقبال بیگ نے ڈیرن سیمی کو کریدنے کی کوشش کی اور ٹویٹ کی کہ ’آپ کا کیا مطلب ہے سیمی؟
What do you mean Daren ?? https://t.co/mcxl3iSYtv
— Mirza Iqbal Baig (@mirzaiqbal80) March 2, 2020
ٹوئٹر صارف عنبرین نے لکھا کہ ’آپ پریشان نہ ہوں، پاکستان آپ کو ہمیشہ خوش رکھے گا، پاکستان میں کئی لوگ آپ سے متاثر ہیں۔‘
Don't start gham hour. Pakistanis will always make u happy and u r inspiration for many in Pak.
— Ambreen (@Ambreenriaz_) March 2, 2020
اویس رضا نے لکھا کہ ’میں آپ کا بہت بڑا پرستار ہوں، لوگ آپ سے محبت کرتے ہیں۔‘
Iam a big fan you love peoples I love you
— Awais Raza (@AwaisRa52393129) March 2, 2020
ٹوئٹر صارف ڈاکٹر مجیب بنگش نے تو سیمی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے یہاں تک کہہ دیا کہ ’ہم اپنے کپتان (ڈیرن سیمی) کے بغیر پشاور زلمی کو سپورٹ نہیں کریں گے۔ ہم آپ کو سیلوٹ کرتے ہیں۔‘
واضح رہے کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کی خدمات کے اعتراف میں انہیں پاکستان کی اعزازی شہریت اور ملک کا اعلیٰ ترین سول اعزاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
I can’t believe that the media would think that my bro @JAfridi10 and I would ever have an issue. I’m actually laughing at this. Listen guys I love this man as my own brother. Are u guys serious @PeshawarZalmi is my baby and nothing comes between us. Absolutely nothing. pic.twitter.com/oRc5J5EiCN
— Daren Sammy (@darensammy88) March 3, 2020