سعودی عرب میں کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے حفاظتی ماسک کی طلب بڑھنے پر نرخوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
دمام میں کورونا وائرس کا پہلا مریض ریکارڈ پر آنے کے بعد سے مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی کورونا وائرس سے بچاﺅ کے سلسلے میں حفاظتی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔
ا
خبار 24 کے مطابق چین اور متعدد خلیجی ممالک میں کورونا وائرس کے باعث حفاظتی ماسک کی طلب بڑھ جانے پر نرخوں میں 1700 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق’ حفاظتی ماسک کا ایک کارٹن 10.5 ریال میں فروخت ہورہا تھا۔ اب اس کی قیمت بڑھ کر 189 ریال ہوگئی ہے۔ آن لائن اس کی قیمت 180 ریال ہے۔‘
ذرائع کے مطابق سپر مارکیٹوں میں بھی حفاظتی ماسک فروخت ہورہے تھے لیکن اب لوگ مایوس لوٹ رہے ہیں۔ کئی دکانوں نے پورے ڈبے کے بجائے گنتی کے ساتھ ماسک کی فروخت شروع کردی ہے۔
ایک اطلاع کے مطابق ایک ماسک نصف ریال میں فروخت ہورہا ہے۔
دیگر ذرائع کا کہناہے’ وزارت صحت نے حفاظتی ماسک کی بلیک مارکیٹ بند کرانے اور حد سے زیادہ مہنگے داموں حفاظتی ماسک فروخت کرنے والو ں کے خلاف کارروائی شروع کردی‘۔
وزارت صحت نے فارمیسیوں اور طبی لوازمات فروخت کرنے والی دکانوں کے تفتیشی دورے شروع کرائے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
کورونا: طبی آلات اورماسک کی برآمد پر پابندی
Node ID: 462371