Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر کیا کریں؟

مذکورہ نمبر پر رپورٹ کریں تا کہ بروقت مدد مہیا کی جاسکے (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے محکمہ صحت کے حکام نے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد کو ہدایت کی ہے کہ اگر وہ اپنے ٹیسٹ کروانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے پہلے فون کال پر رابطہ کریں اور بغیر اطلاع کسی دفتر میں نہ جائیں، اس طرح وہ دوسرے افراد میں بھی مہلک وائرس کی منتقلی کا سبب بن سکتے ہیں۔
العربیہ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں ہی میں مقیم رہیں اور خصوصی ہیلپ لائن 937 پر رابطہ کریں۔ بخار کی صورت میں یا نظام تنفس میں خرابی کی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ ضرور کروائیں۔

محکمہ صحت نے متاثرہ افراد کے لیے ہدایات دی ہیں کہ علامات ظاہر ہونے وہ فوری اپنے ٹیسٹ کرائے (فوٹو ٹوئٹر)

وزارت کے ترجمان ڈاکٹر محمد عبدالعالی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں رہنے والے مذکورہ نمبر پر رپورٹ کریں تا کہ انہیں، ان کے خاندانوں اور کمیونٹی کو اس مہلک وائرس سے تحفظ مہیا کرنے کے لیے بروقت مدد مہیا کی جاسکے۔
محکمہ صحت کے ترجمان نے مزید بتایا کہ سعودی وزارت صحت نے اس مہلک وائرس کے مریضوں کے لیے 25 ہسپتالوں میں علاج و معالجے کی سہولیات مہیا کی ہیں اور 14 سو سے زیادہ خصوصی کمرے تیار کیے ہیں۔
وزارت صحت نے مختلف شہروں میں واقع ہسپتالوں میں 22 سو سے زائد بستر کورونا وائرس کے کیسوں کے لیے مختص کردیے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرین گھروں میں رہیں (فوٹو العربیہ)

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات

متحدہ عرب امارات  کے محکمہ صحت نے مہلک  کورونا وائرس کے مریضوں کی شناخت کے لیے ایک پروگرام ترتیب دیا ہے جس کے تحت کسی بھی متاثرہ شخص کے ہسپتال سے رابطے کے بعد 24  گھنٹے کے اندر سکرین ٹیسٹ ہوتے ہیں اور ان کے نتائج کی رپورٹ کی جاتی ہے۔

اس کا مقصد یہ ہے کہ مریض میں کورونا وائرس کی تشخیص کے فوری بعد علاج شروع کردیا جائے،اس کو ہسپتال میں الگ رکھا جائے تا کہ دوسرے افراد اس سے متاثر نہ ہوسکیں۔

محکمہ صحت نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے ہدایات دی ہیں کہ علامات ظاہر ہونے پرمریض فوری اپنے ٹیسٹ کرائیں۔

وزارت صحت نے ہسپتالوں میں 22 سو سے زائد بستر متاثرین کے لیے مختص کردیے ہیں (فوٹو عرب نیوز)

کن علامات کے ظاہر ہونے پر ٹیسٹ ضروری ہے

1۔ بخار کی علامات یا نظام تنفس کا بگڑ جانا (کھانسی یا تیز تیز سانسیں آنا) یا کورونا وائرس کے شکار کسی مریض سے گذشتہ 14 دن کے دوران میل ملاپ کے بعد ان علامات کا ظاہر ہونا۔
2۔ اگر کسی کو بخار ہوگیا ہے، سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے اور اس نے اس مہلک وائرس سے متاثرہ علاقوں میں گذشتہ 14 دن میں سفر کیا ہے۔
3۔ اگر کسی شخص نے متاثرہ علاقوں کا سفر نہیں کیا اور کسی متاثرہ شخص سے ملاقات بھی نہیں ہوئی اور بخار میں مبتلا ہونے پر ان کا نظام تنفس بگڑ گیا ہے اور نزلہ زکام نہیں بھی ہوا تو ان کے لیے بھی  وائرس کا ٹیسٹ ضروری ہے۔

شیئر: