Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کورونا کے بحران سے نمٹ سکتا ہے، جی ایچ ایس کا اعتراف

سعودی عرب کا عرب ممالک میں پہلا ہے۔ فوٹو سوشل میڈیا
ایسے عالم میںجب دنیا کے ممتاز ماہرین ،کئی ممالک میںصحت نظام کے غیر موثر ہونے کے باعث نئے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے سلسلے میں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ممالک کے انتظامات پر تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔ ایسے عالم میں انٹرنیشنل ہیلتھ سیکیورٹی GHS نے سعودی عرب کے بارے میں اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ وہ نازک صحت حالات سے بہت اچھی طرح سے نمٹ سکتا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جی ایچ ایس نے 195ممالک کے صحت انتظامات کا گہرائی سے جائزہ لے کر بتایا کہ ’وبائی امراض سے نمٹنے اور ان کے پھیلاﺅ کو روکنے کی خاطر کیے جانے والے انتظامات میں سعودی عرب کو تمام عرب ممالک میں پہلی پوزیشن اور دنیا بھر میں 47ویں پوزیشن حاصل ہے‘۔

 جی ایچ ایس نے 195ممالک کے صحت انتظامات کا گہرائی سے جائزہ لیا۔ فوٹو عاجل

نیا کورونا وائرس اب تک 34ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ 90ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 2700 سے زیادہ کی موت واقع ہوچکی ہے۔ بیشتر متاثرین اور وفات پانے والو ںکا تعلق چین اور ایران سے ہے۔
امریکی صحت امور کے ماہر جوناتھن ڈی کویک نے ایک کتاب تیار کی ہے ان کا تعلق نارتھ کیرولینا کی ڈیوک یونیورسٹی سے ہے۔ کتاب کا نام (بنی نوع انساںکے لیے خطرہ اور اس سے نمٹنے کا طریقہ) ہے۔ یہ کتاب 2018ءمیں شائع ہوئی تھی۔مصنف نے اسپینی انفلوائنزا جیسے مہلک امراض کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے حفاظتی تدابیر پر روشنی ڈالی ہے۔ یہ بیماری 1918ءمیں نمودار ہوئی تھی اور اس سے لاکھوں لوگ مر گئے تھے۔
بعض ممالک نئے کورونا وائرس سے پھیلاﺅ کے خطرات سے اس مفروضے کے ساتھ نمٹنے کی بات کر رہے ہیں کہ ممکن ہے یہ وائرس وبا کی شکل اختیار کرکے پوری دنیا کے لیے مصیبت کا باعث بن جائے۔ یہ ممالک اس وائرس سے نمٹنے کی باتیں محض ذرائع ابلاغ کی حد تک کررہے ہیں۔ سعودی عرب کا معاملہ مختلف ہے جو اس مفروضے سے انتہائی سنجیدگی کے ساتھ نمٹنے کی کوشش کررہا ہے اسی لیے مملکت نے اپنے یہاں کورونا وائرس سے نمٹنے کی تیاری نقطہ عروج تک پہنچا دی اور وہ وبائی المیوں سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔
جی ایچ ایس کے مطابق وباﺅں اور خطرناک وائرس سے نمٹنے کے لیے پوری دنیا میں سب سے زیادہ دس ممالک تیار ہیں۔ ان کے نام یہ ہیں۔امریکہ (83.5)، برطانیہ (77.9)، ہالینڈ (75.6)، آسٹریلیا (75.5)، کینیڈا (75.3)، تھائی لینڈ (73.2)، سویڈن (72.1)، ڈنمارک (70.4)، جنوبی کوریا (70.2)، فن لینڈ (68.7)۔
دس عرب ممالک وائرس اور وباﺅں سے نمٹنے کے لیے مستعد
سعودی عرب (49.3، دنیا میں 47واں نمبر)، امارات (46.7، دنیا میں 56واں نمبر )، کویت (46.1)، مراکش (43.7)، لبنان (43.1)، سلطنت عمان (43.1)، اردن(42.1)، قطر (41.2)، مصر (39.9)، بحرین (39.4) اور تیونس (33.7)۔
               
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: