Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے بچاؤ کے لیے ایک کروڑ ڈالر کی امداد

عالمی ادارہ صحت کیجانب سے مالی معاونت کی اپیل کی گئی تھی (فوٹو: عرب نیوز)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے 10 ملین (ایک کروڑ) امریکی ڈالر دینے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے دنیا بھر میں کورونا سے بچاؤ کے لیے مالی معاونت کی اپیل کی گئی تھی جس پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے فوری طور پر امداد فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
 
ایوان شاہی کے مشیر اور شاہ سلمان امدادی سنٹر برائے ہیومن ایڈ ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ کی جانب سے جاری بیان کا حوالے دیتے ہوئے سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے بتایا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کی گئی امدادی اپیل کا فوری جواب دیتے ہوئے رقم فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں تاکہ بنی نوع انسان کی فلاح و بہبود کے منصوبے پر فوری طور پر عمل درآمد کیا جا سکے‘۔
ڈاکٹر الربیعہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کی انسانیت نوازی کی تعریف کرتے ہوئے اس امداد کو بہترین اقدام قرار دیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب اور عالمی ادارہ صحت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

شیئر: