Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف 47 ممالک میں 4 بلین ڈالر کی امداد

سب سے زیادہ امداد حاصل کرنے والے ممالک میں یمن پہلے اور فلسطین وسرے نمبر پر ہے ( فوٹو: ٹوئٹر)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے کہا ہے کہ جنوری 2020 تک سینٹر نے 47 ممالک میں 4 بلین ڈالر سے زیادہ کی امداد کی ہے۔
سب سے زیادہ امداد یمن میں کی  گئی جہاں سینٹر نے اب تک دو بلین ریال مالیت سے زیادہ منصوبے، امدادی سامان، علاج معالجہ اور دیگر سہولتیں مستحقین کو فراہم کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سب سے زیادہ امداد فراہم کیے جانے والے ممالک میں فلسطین دوسرے نمبر پر جہاں 355 ملین ڈالر کی امداد دی گئی۔
کنگ سلمان سینٹر کا کہنا ہے کہ ’امداد وصول کرنے والے ممالک میں شام چوتھے نمبر پر ہے جہاں 286 ملین ڈالر سے زیادہ امداد کی گئی جبکہ پانچویں نمبر پر صومالیا ہے جہاں 186 ملین ڈالر سے زیادہ امداد کی گئی‘۔
سینٹر نے کہا ہے کہ ’سینٹر نے سب سے زیادہ غذائی منصوبوں پر کام کیا ہے جن کی اب تک تعداد 417 ہے۔ ان منصوبوں پر کل اخراجات ایک بلین 208 ملین ڈالر ہے‘۔
سینٹر نے کہا ہے کہ ’دوسرے نمبر پر صحت کے منصوبے ہیں جن پر 717 ملین ڈالر سے زیادہ رقم خرچ کی گئی۔ ان منصوبوں کی تعداد 300 ہے‘۔
واضح رہے کہ کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد سعودی عرب کی انسانیت نوازی کا عکاس ادارہ ہے جس کے ذریعہ اب تک لاکھوں مستحق افراد کی مدد کی گئی ہے۔
 
 
 

شیئر: