کورونا کا نیا مریض، تعداد 21 ہوگئی
نیا مریض نیو یارک سے قاہرہ جا رہا تھا ( فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے ایک نئے مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’نیا مریض مصری شہری ہے، وہ نیویارک سے جدہ کے کنگ عبد العزیز ایئرپورٹ کے ذریعہ قاہرہ جا رہا تھا۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’سکیننگ کے ذریعے معلوم ہوا کہ اسے شدید بخار ہے، فوری طور پر اسے باقی مسافروں سے الگ کر دیا گیا، ابتدائی معائنے کے بعد اسے جدہ کے قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔‘
وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ’نئے مریض کے بعد سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں کورونا کے تمام مریض قرنطینہ میں ہیں جہاں ان کا عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کی روشنی میں علاج جاری ہے۔‘