گول کرکے معمر ترین فٹبالر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا( فوٹو ، سوشل میڈیا)
مصر کے 75سالہ کھلاڑی عزالدین بہادر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرانے کے لیے دو اہم میچ کھیلنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
عز الدین بہادر کی عمر 75برس ہے۔ انہوں نے اپنے کلب ’6اکتوبر‘ کے ساتھ 2 میچ کھیلنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ ان میں سے ایک میچ کھیل چکے ہیں۔
المدینہ اخبار کے مطابق 2میچ کھیلنے کے بعد عز الدین بہادر دنیا بھر میں فٹبال کا سب سے بڑے پیشہ ور کھلاڑی بن جائیں گے ۔
عز الدین بہادر نے 6اکتوبر کلب کے میچ میں آخری لمحوں میں اپنی ٹیم کے لیے گول کرکے شائقین کو ششدر کردیا۔ انہوں نے میچ میں گول کرکے پیشہ ور معمر ترین فٹبالر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
پروگرام کے مطابق عز الدین بہادر دوسرا میچ 21مارچ کو کھیلیں گے۔