Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب فلسطین فٹ بال میچ برابر 

 ازبکستان، سعودی عرب سے ایک پوائنٹ کے ساتھ آگے ہے۔ فوٹوسبق
سعودی عرب اور فلسطین کی فٹبال ٹیموں کے درمیان غر ب اردن کے شہر رام اللہ میں کھیلے جانے والا تاریخی فٹبال میچ برابر رہا ۔ دونوں ٹیمیں کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔

سعودی عرب اور فلسطینی ٹیم کے درمیان فٹبال میچ برابر رہا۔ فوٹوسبق

آر ٹی کے مطابق میچ القدس شہر سے متصل رام اللہ شہر میں فیصل الحسینی اسٹیڈیم میںکھیلاگیا۔ اسٹیڈیم میں 8ہزار شائقین کی گنجائش ہے۔ ورلڈ فٹبال آرگنائزیشن نے 2008ءمیں میچ کی منظوری دی تھی۔
 واضح رہے کہ تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب کی قومی فٹبال ٹیم نے فلسطینی قومی ٹیم سے سرزمین فلسطین میں میچ کھیلا ہے۔ اس سے قبل فریقین کسی تیسرے ملک میں فٹبال میچ کھیلتے رہے ہیں۔
سعودی عرب نے 2015ءمیں فلسطینی ٹیم کے ساتھ فلسطین میں میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

سعودی عرب نے 2015ءمیں فلسطینی ٹیم کے ساتھ میچ کھیلنے سے انکار کیا تھا۔ فوٹو سبق

سعودی عرب ،فیصل الحسینی اسٹیڈیم میں میچ کھیلنے والا چھٹا ملک ہے۔ اس سے قبل اردن 2008ءاور افغانستان 2011ءایشیا کپ کے ضمن میں وہاں میچ کھیل چکے ہیں ۔ عراق اور امارات نے 2018ءمیں فیصل الحسینی اسٹیڈیم میں میچ کھیل چکے ہیں ۔ ازبکستان بھی اس اسٹیڈیم میں میچ کھیلنے والوں میں شامل ہے۔
فلسطینی قومی ٹیم کے ساتھ میچ برابر رہنے پر سعودی عرب چوتھے گروپ میں دوسرے نمبر پر آگیا ۔ اس کے پوائنٹس میں 5کا اضافہ ہوگیا ہے۔ ازبکستان ، سعودی عرب سے ایک پوائنٹ کے ساتھ آگے ہے۔               

شیئر: