Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بیرون ملک سے آنے والے ریال بینکوں میں جمع کرائیں‘

کرنسی نوٹ اور سکوں سے کورونا وائرس پھیلنے کا بڑا امکان ہے(فٹوٹو سبق)
سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے بیرون ملک سے سعودی عرب پہنچنے والے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے پاس موجود کرنسی نوٹ اور سکے پہلی فرصت میں مقامی بینکوں میں جمع کرادیں۔
کرنسی نوٹ اور سکوں سے کورونا وائرس پھیلنے کا بڑا امکان ہے۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ساما نے بیان میں کہا ہے کہ’ کرنسی نوٹ اور سکے سمیت ایسی تمام اشیا جن سے ہم روزمرہ کی زندگی میں لین دین کرتے ہیں ان سب کے سلسلے میں مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی انتہائی محتاط ہوجائیں‘۔

 ساما کا کہنا ہے یومیہ استعمال کی ہر شے کے سلسلے میں احتیاط برتی جائے۔( فوٹو سوشل میڈیا)

’دروازوں اور گاڑیو ں کے ہینڈل، بازاروں میں اشیائے صرف، ہوائی اڈوں یا پبلک مقامات اور چھتوں وغیرہ کے استعمال کے سلسلے میں بھی ہوشیار رہیں۔ان سب سے وائرس منتقل ہوسکتا ہے‘۔
ساما نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ ’یومیہ استعمال کی ہر شے کے سلسلے میں انتہائی احتیاط برتیں۔ ذاتی صفائی کی جملہ تدابیر کا بے حد اہتمام کریں۔ خود کو کورونا وائرس سے بچانے پر توجہ مرکوز کریں۔صابن اور پانی سے مسلسل ہاتھ دھوتے رہیں۔ انفلوائنزا کی علامات محسوس ہوتے ہی متعلقہ طبی اداروں سے رابطہ کرلیں‘۔
ساما کے مطابق’ کرنسی نوٹ اور سکوں کے لین دین کے سلسلے میں اندرون ملک اور بیرون ملک مالیاتی اداروں سے رابطوں میں ہیں اور ان سب کے ساتھ مل کر احتیاطی تدابیر کررہی ہیں‘۔

بیرون ملک سے آنے والی تمام کرنسی  احتیااطی طور پر سیل کردی جائے گی( فوٹو سوشل میڈیا)

’ساما امراض اور وائرس کے پھیلاﺅ کے زمانے میں ادائیگی کے دیگر وسائل اپنانے کی تدابیر کے لیے رابطے کررہی ہے‘۔
سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی نے ایک فیصلہ یہ کیا گیا ہے کہ ساما بیرون ملک سے آنے والی تمام کرنسی بینکوں اور نقدی منتقل کرنے والی کمپنیوں کے توسط سے سیل کردے یہ فیصلہ احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے۔

 

شیئر: