Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بینک کھاتہ داروں سے زکاۃ کٹوتی نہیں ہوگی‘

محکمے نے کہا ہے کہ انفرادی بینک کھاتہ داروں کے اکاؤنٹ سے زکاۃ کٹوتی نہیں ہوگی ( فوٹو: مزمز)
سعودی محکمہ زکاۃ وآمدنی نے کہا ہے کہ ’بینک کھاتہ داروں پر زکاۃ کٹوتی کی خبر بے بنیاد ہے۔ محکمہ انفرادی کھاتہ داروں سے زکاۃ کی کٹوتی نہیں کرے گا‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے واضح کیا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں سے یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ بینک کھاتہ داروں سے زکاۃ کی کٹوتی خود کار سسٹم کے ذریعہ ہوگی۔ یہ محض افواہ ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں‘۔
  • تازہ ترین خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں


محکمے نے کہا ہے کہ کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کے کھاتوں سے زکاۃ کٹوتی ہوگی، انفرادی کھاتہ داروں کا فیصلے سے کوئی تعلق نہیں (فوٹو: الرجل)

محکمے کا کہنا ہے کہ ’زکاۃ کٹوتی کے نئے لائحہ عمل کا آغاز جنوری 2020 سے ہوگا جس میں کمپنیوں اور سعودی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے بینک کھاتوں سے زکاۃ کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انفرادی کھاتہ داروں کا اس فیصلے سے کوئی تعلق نہیں‘۔
محکمہ زکاۃ وآمدنی نے کہا ہے کہ ’زکاۃ، فیس اور محکمے کے دائرہ اختیار سے متعلق کوئی بھی خبر سرکاری ذرائع سے حاصل کی جائے۔ محکمہ کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا ذرائع ہیں جن کے توسط سے عوام الناس کو فیصلوں سے آگاہ کیا جاتا ہے‘۔
 

شیئر: