Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں طوفانی بارش اورتیز ہوائیں،20 ہلاک

بارش اور طوفان کا سلسلہ ہفتے تک جاری رہے گا-( فوٹو اے ایف پی)
مصری وزیراعظم  مصطفی مدبولی  نے کہا ہےکہ جمعرات اور جمعہ کو موسلا دھار بارش اور غیر معمولی خراب موسمی کے باعث ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد بیس سے تجاوز کرگئی-
 سعودی عرب کے اخبار الشرق الاوسط کے مطابق مصر میں اس جیسے خراب موسمی حالات 35 سے 40 برس قبل دیکھنے میں آئے تھے-
مصر میں گرد آلود طوفانی ہواوں اور موسلا دھار بارش کے باعث حکومت نے تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر معطل کررکھے ہیں-

مصر میں اس جیسے خراب موسمی حالات 40 برس قبل دیکھنے میں آئے تھے-( فوٹو اے ایف پی)

مصری محکمہ موسمیات  نے پیشگوئی کی ہے کہ بارش اور طوفان کا سلسلہ ہفتے تک جاری رہے گا-
سرکاری ویب سائٹ اخبار الیوم کے مطابق دو افراد قاہرہ میں سرکلر روڈ پر کرنٹ لگنے سے  ہلاک ہوئے-
مصری وزارت سماجی بہبود کے مطابق ہلال احمر کی ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی جبکہ ڈھائی سو خاندانو ں کو خشک خوراک ’ گدے’ بچھونے اور کمبل فراہم کیے گئے ہیں-
وزارت سماجی بہبود نے طوفان اور سیلاب میں زخمی ہونے والوں میں سے ہر ایک کو ایک ہزار مصری پونڈ اور متوفی کے خاندان کو پانچ ہزار مصری پونڈ بطور معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے-

شیئر: