سوشل تقریبات معطل، شادی ہالز پر پابندی
’شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی سلامتی کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں کا جمع ہونا ممنوع ہے‘ (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب نے سوشل تقریبات کے لیے شادی ہال، ہوٹل اور استراحہ ( گیسٹ ہاؤس) پر پابندی لگا دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے انسداد کے لیے کی جانے والی کوششوں کے پیش نظر سوشل تقریبات معطل کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی سلامتی کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں کا جمع ہونا ممنوع ہے۔ اس ضمن میں شادی ہال، ایسے ہوٹل جہاں تقریبات کا ہال ہو یا استراحہ جہاں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوسکتے ہوں، ان سب پر وقتی طور پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔‘
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’شادی بیاہ اور سوشل تقریبات کے علاوہ شادی ہال، ہوٹل اور استراحوں پر پابندی کی نگرانی مختلف ریجنوں کے گورنریٹ کریں گے۔‘
وزارت داخلہ نے شہریوں اور غیر ملکیوں کو فیصلے کی پابندی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ فیصلے سب کی سلامتی کے لیے کیے گیے ہیں۔‘
-
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں