Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا: مسجد اقصیٰ بند کرنے کا فیصلہ

صحنو ں میں نماز کا سلسلہ برقرار رکھا جائے گا۔(فوٹو الشرق الاوسط)
بیت المقدس میں محکمہ اسلامی اوقاف نے کورونا وائرس کا پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے قبلہ اول مسجد اقصیٰ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسجد کے بند حصوں میں نماز نہیں ہوگی تاہم صحنو ں میں نماز کا سلسلہ برقرار رکھا جائے گا۔
الشرق الاوسط کے مطابق اسلامی اوقاف کے ڈائریکٹر شیخ عمر کسوانی نے بتایا کہ ’نمازیوں کی سلامتی کی خاطر مسجد اقصیٰ کے اندر نمازپر پابندی لگادی گئی ہےتاہم  حفاظتی تدابیر کے ساتھ کھلے صحنوں میں نماز جاری رہے گی‘۔
شیخ عمر کسوانی کے مطابق’ مسجد اقصیٰ میں نماز پر پابندی تا اطلاع ثانی قائم رہے گی‘۔

محکمہ اسلامی اوقاف کے مطابق  پابندی تا اطلاع ثانی قائم رہے گی۔(فوٹو سوشل میڈیا)

فلسطینی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے فیصلہ کیا تھا کہ ’تمام فلسطینی شہری فلسطین کے جملہ علاقو ں میں مساجد اور گرجا گھر جانا بند کردیں۔ تا اطلاع ثانی مسلمان اور عیسائی اپنے اپنے گھرو ںمیں عبادت کریں‘۔
یہ فیصلہ فلسطینی وزارت صحت او رماہر ڈاکٹرو ںکی سفارش پر فلسطینیوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔
غرب اردن میں اب تک نئے کورونا وائرس کے38 مریض ریکارڈ پر آچکے ہیں۔ ان میں سے 37 کا تعلق بیت لحم اور ایک کا تعلق طولکرم سے ہے۔ جبکہ مشرقی القدس یا غزہ پٹی میںابھی تک کورونا وائرس کا کوئی مریض ریکارڈ پر نہیں آیا ہے البتہ اسرائیل میں کورونا کے دو سو مریض ریکارڈ پر آچکے ہیں۔

 

شیئر: