پابندی کے بعد سعودی عرب سے ایک لاکھ زائرین کی واپسی
پابندی کے بعد سعودی عرب سے ایک لاکھ زائرین کی واپسی
اتوار 1 مارچ 2020 20:06
سعودی وزارت کے مطابق عمرہ ویزوں کا آن لائن اجرا بند کر دیا گیا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرہ ویزوں کے آن لائن اجرا کی عارضی بندش سے پہلے عمرے اور زیارت کے لیے چار لاکھ 69 ہزار افراد مملکت میں موجود تھے اور ویزوں پر پابندی کے فیصلے سے لے کر اب تک ایک لاکھ چھ ہزار عمرہ زائرین سعودی عرب سے رخصت ہو چکے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے اتوار کو سعودی عرب میں کورونا وائرس کی جائزہ کمیٹی کے نمائندوں کی پریس کانفرنس کے دوران واضح کیا کہ ’مکہ اور مدینہ میں رہنما مراکز کو مزید عملہ مہیا کر دیا ہے تاکہ پوری قوت کے ساتھ مطلوبہ امور انجام دیے جا سکیں۔‘