Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینک سروسز آن لائن، ترسیل زر پر فیس ختم

16  دن تک ترسیل زر کی سہولت سفراہم کی جاتی رہے گی۔( فوٹوسوشل میڈیا)
 سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے تمام سعودی بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ’ پیر 16 مارچ سے 16  دن تک ترسیل زر کی سہولت سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو فراہم کی جائے‘۔
سبق اور اخبار 24 کے مطابق  ترسیل زر کا کام انہی اوقات میں انجام دیا جائے جن میں انجام دیا جاتا رہا ہے۔
ساما نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ’ اس عرصے میں صارفین سے ترسیل زر پر کوئی فیس نہ لی جائے‘۔

لاکھوں غیر ملکی اپنے اہل خانہ کو  بینک کے ذریعے رقم ارسال کرتے ہیں۔(فوٹو سوشل میڈیا)

یاد رہے کہ پاکستان، بنگلہ دیش اور انڈیا کے لاکھوں شہری سعودی عرب سے اپنے اہل خانہ کو ماہانہ خرچ اور ہنگامی ضروریات پوری کرنے کے لیے بینک کے ذریعے رقم ارسال کرتے ہیں۔
دریں اثنا نئے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے اور کھاتیداروں نیز بینکوں کے عملے کو وائرس لگنے سے بچانے کے لیے سعودی بینکوں کو 16دن تک بند کردیا گیا۔ عملہ آن لائن ڈیوٹی دے گا۔  ساما کی ہدایت پر فیصلے پر عمل درآمد پیر  سے شروع کردیا گیا ہے۔
 متعدد بینکوں نے اپنے کھاتیداروں کو ایس ایم ایس کردیے۔کھاتیداروںسے کہا گیا ہے کہ وہ بینکوں میں آنے کی زحمت نہ کریں اور بینک امور آن لائن انجام دیں۔

عملے کو وائرس  سے بچانے کے لیے بینکوں کو 16دن تک بند کردیا گیا (فوٹو سوشل میڈیا)

باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عریبین مانیٹر ی اتھارٹی (ساما) نے تمام مالیاتی ادارو ںکو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ سولہ دن تک آن لائن ڈیوٹی کا اہتمام کریں۔ اس سے بینکوں کے ایسے کام مستثنیٰ ہوں گے جن کے لیے ملازمین کو بینک میں ڈیوٹی دینا ناگزیر ہو۔
ساما نے بینکوں کو ایک ہدایت یہ دی ہے کہ وہ اپنی بعض شاخیں کھاتیداروں کے لیے کھولنے کا اہتمام کریں تاکہ ایسے کام جو آن لائن انجام نہ دیے جاسکتے ہوں انہیں انجام دینے کے لیے بینکوں کی شاخیں کھلی ہوئی ہوں۔
کھاتیداروں کے استفسارات اور ان کی درخواستیں وصول کرنے کے لیے بھی بعض شاخوں کو کھلا رکھنا ضروری ہے۔

 

شیئر: