کویت میں کورونا کے مزید 6 مریضوں کی تصدیق
جمعرات 19 مارچ 2020 12:56
نئے اضافے کے بعد مریضوں کی تعداد 148 ہوگئی ہے ( فوٹو: العربیہ)
کویت میں آج جمعرات کو کورونا کے مزید 6 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔نئے اضافے کے بعد مریضوں کی تعداد 148 ہوگئی ہے۔
کویتی نیوز ایجنسی (کونا) کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’قرنطینہ میں احتیاطی طور پر منتقل کیے گیے 547 افراد کو گھر بھیج دیا گیا ہے‘۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’تین مریض آج شفایاب ہوئے ہیں جن کے بعد شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’شفایاب مریضوں میں سے دو کویتی خواتین ہیں جبکہ ایک ایرانی تارک وطن خاتون ہیں‘۔