Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر : دو غیر ملکی سیاح سمیت 14 نئے مریضوں کی تصدیق

نئے مریضوں میں دو غیر ملکی سیاح جبکہ 12 مقامی شہری ہیں ( فوٹو: الاخبار)
مصر میں آج جمعرات کو کورونا کے 14 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں دو غیر ملکی سیاح جبکہ 12 مقامی شہری ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مصری وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر خالد مجاہد نے کہا ہے کہ ’قرنطینہ میں زیر علاج 40 مریض ایسے ہیں جن کے لیبارٹری ٹیسٹ کے نتائج پہلے مثبت تھے، اب منفی ہوگیے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’جن 12 مقامی شہریوں کو وائرس منتقل ہوا ہے وہ کرونا کے شکار مریضوں سے میل جول رکھتے رہے ہیں‘۔
انہوں نےکہاہے کہ ’آج کورونا وائرس کے دو مریض شفا یاب ہوگیے ہیں۔ اس طرح شفایاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 28 ہوگئی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 210 ہوگئی ہے جو اس وقت قرنطینہ میں موجود ہیں‘۔

شیئر: