Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے ٹی ایم سے 14 ملین ریال لوٹنے والا گروہ بے نقاب

غیر ملکی واردات کے چند گھنٹوں کے بعد مملکت سے نکل گئے تھے(فوٹو سوشل میڈیا)
ریاض ریجن کی پولیس نے نجی بینک کے اے ٹی ایم سے 14ملین ریال کی ڈکیتی کرنے والے گروہ کا سراغ لگا لیا۔
ریجنل پولیس ترجمان کرنل شاکر التویجری کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات ریاض کے جنوبی علاقے الجزیرہ میں العربی بینک کی اے ٹی ایم میں کی گئی تھی۔
پولیس ترجمان کے مطابق واردات اس قدر ماہرانہ انداز میں کی گئی تھی کہ ملزمان نے اپنے پیچھے کوئی سراغ نہیں چھوڑا اس کے باوجود پولیس ٹیم نےسراغ لگانے میں کامیاب رہی۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق واردات  گیارہ رکنی گروہ نے انتہائی باریک بینی سے انجام دی تھی۔

ڈکیتی کی واردات ریاض کے جنوبی علاقے کےاے ٹی ایم میں کی گئی تھی۔(فوٹو سوشل میڈیا)

گروہ میں چارمصری جن میں سے ایک واردات کے فوری بعد پانچ لاکھ ریال لے کرمملکت سے فرارہو گیا دیگرچارملزمان میں بلغاریہ،روس اور مادیپ کے افراد شامل تھے۔
غیر ملکی واردات کے چند گھنٹوں کے بعد ہی مملکت سے نکل گئے تھے۔گروہ میں 2 سعودی بھی شامل تھے ایک قریبی ملک فرار ہو گیا تھا جبکہ ایک یمنی بھی گروہ کا رکن تھا۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ تفتیشی ٹیموں نےپانچ ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور 7 لاکھ ریال برآمد کر لیے۔
پولیس دیگر6 ملزمان جو بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں کی گرفتاری کی کیے کوشش کر رہی ہے تاکہ انہیں مملکت لا کر باقاعدہ مقدمہ دائر کیاجاسکے۔
 

 

شیئر: