پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو پی سی بی کے انٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل کی دو مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔
پی سی بی انٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کا مطلب کسی بھی فرد کی جانب سے کرپشن کی پیشکش کے بارے میں پی سی بی ویجلنس اینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کو (بغیر کسی غیر ضروری تاخیر سے) آگاہ نہ کرنا ہے۔
عمر اکمل کو نوٹس آف چارج 17 مارچ بروز منگل کو جاری کیا گیا۔ 14 روز تک نوٹس کا تحریری جواب جمع کرانے کے لیے عمر اکمل کے پاس 31 مارچ 2020 تک کا وقت ہے۔
مزید پڑھیں
-
عمر اکمل کا نیا تنازع: ’بتاؤ چربی کہاں ہے‘Node ID: 456696
-
عمر اکمل پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطلNode ID: 460176