Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں کورونا کے گیارہ نئے کیس

مریضو ں کی مجموعی تعداد 159تک پہنچ گئی ہے۔(فوٹو روئٹرز)
کویت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نئے کورونا وائرس (کوفید 19) کے گیارہ نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ مجموعی تعداد 159تک پہنچ گئی ہے۔
کویتی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ السند نے بتایا ہے کہ’ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا چار افراد صحت یاب ہوئے ہیں‘۔
کورونا کے دس نئے مریض برطانیہ سے واپس آئے تھے ان میں نو کویتی شہری اور ایک لبنانی خاتون ہے۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا چار افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔(فوٹو سوشل میڈیا)

گیارہواں مریض کویتی ہے۔ وہ سوئٹزرلینڈ سے اس میں مبتلا ہوکر وطن واپس ہوا ہے۔
کویت نے جمعرات کو کورونا وائرس کے چھ نئے مریضوں کے اضافے کا اعلان کیا تھا۔ ان میں سے چار ایسے کویتی شہری تھے جو برطانیہ سے واپس آئے تھے جبکہ دو برطانیہ جانے والے شہریوں سے ملنے  کی وجہ سے وائرس کا شکار ہوئے تھے۔
متاثرین میں سے ایک کویتی ہے اور دوسرے کا تعلق فلپائن سے ہے۔ یہ خاتون ہیں جو کویت میں مقیم ہیں۔

 

شیئر: