Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق میں پروازیں معطل، فلسطین میں کرفیو

عراق میں اب تک کورنا وائرس کے 233مریض ریکارڈ پر آچکے ہیں۔ فوٹوسکائی نیوز
عراقی حکام نے نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پروازیں معطل کردیں اور پورے ملک میں کرفیو میں توسیع کردی۔
آر ٹی کے مطابق عراقی وزارت صحت نے اتوار کو بیان جاری کرکے بتایا کہ ملک بھر میں جاری کرفیو میں توسیع کردی گئی ہے۔28 مارچ تک عراق آنے جانے والی پروازیں معطل کردی گئیں۔
عراقی حکومت نے یونیورسٹیوں، کالجوں ، تعلیمی و تربیتی اداروں میں 28 مارچ تک ملازمین کی آمد پر پابندی عائد کردی۔

مشرقی بیت المقدس کے فلسطینیوں کی صحت ذمہ داری اسرائیل کی ہے۔ سکائی نیوز

عراق میں اب تک کورنا وائرس کے 233 مریض ریکارڈ پر آچکے ہیں۔ ان میں سے 20 کی موت واقع ہوچکی ہے۔
سکائی نیوز کے مطابق کورونا وائرس کو قابو کرنے کے لیے فلسطین کے تمام علاقوں میں کرفیونافذ کردیا گیا۔
فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے بتایا کہ اتوار کو گرینچ ٹائم 8 بجے سے لے کر 14 دن کے لیے تمام شہریوں کو گھروں سے نکلنے پر پابندی لگادی گئی۔
اس دوران فلسطینی شہریو ں کو ایک علاقے سے دوسرے علاقے جانےکی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام فلسطینیو ں کو 14د ن تک اپنے گھروں میں بند رہنا ہوگا۔ 
فلسطینی وزیراعظم نے بتایا کہ اس پابندی سے ہسپتال، ہیلتھ سینٹرز، طبی عملہ، فارمیسیاں، بیکریاں اور جنرل سٹورز مستثنی ہوں گے۔
فلسطینی حکومت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق مشرقی بیت المقدس کے فلسطینیوں کی صحت ذمہ داری اسرائیل کی ہے۔                              
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: