Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات اور فلسطین میں کورونا کے نئے مریض

امارات میں مریضوں کی تعداد 153 ہو چکی ہے(فوٹو سوشل میڈیا)
اماراتی وزارت صحت کے مطابق امارات میں تیرہ  نئے مریضوں کی تشخیص کے بعد مجموعی طور پر مریضوں کی تعداد 153 ہو چکی جبکہ تین مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
اماراتی بلدیہ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں جراثیم کش ادویات کا سپرے بھی کیا جارہا ہے۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ خصوصی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
یاد رہے امارات میں جمعہ  کو کورونا کے 2 مریض ہلاک بھی ہو چکے ہیں جن میں ایک 78 سالہ غیر ملکی جو یورپ سے امارات آیا تھا جبکہ دوسرا ہلاک ہونے والی 58 سالہ ایشیائی تھا۔

فسلطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ  مزید چار مریضوں کی شناخت ہوئی ہے(فوٹو سوشل میڈیا)

دریں اثنا فسلطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا میں مبتلا مزید چار مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔ مریضو ں کی مجموعی تعداد 52 ہو گئی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے فلسطینی وزارت صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ ’کورونا میں مبتلا نئے مریضوں میں سے تین رام اللہ سے ہیں جو برطانیہ سے آئے تھے جبکہ چوتھا مریض الخلیل میں ہے‘۔
’اب تک فلسطین میں سترہ کورونا کے مریض صحتیاب ہوچک ہیں‘۔

 

 

شیئر: