ہوم ڈلیوری کے اجازت یافتہ اداروں سے رابطہ کیا جائے
ہوم ڈلیوری کے غیر اجازت یافتہ اداروں سے رابطہ کرنے پر حقوق کے عدم تحفظ کا اندیشہ ہے ( فوٹو: البیان)
کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے صارفین سے کہا ہے کہ ہوم ڈلیوری کے لیے صرف اجازت یافتہ اداروں سے ہی رابطہ کیا جائے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بورڈ نے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ ’ہوم ڈلیوری اور کوریئر اداروں کی خدمات سے استفادہ کرنے سے پہلے یقین کر لیا جائے کہ انہیں کام کرنے کی اجازت ہے‘۔
بورڈ نے کہا ہے کہ ’ہوم ڈلیوری کے اجازت یافتہ اداروں کی فہرست بورڈ کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے‘۔
بورڈ نے بتایا ہے کہ ’ویب سائٹ پر موجود ان اداروں کی فہرست کو ہر وقت اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے‘۔
بورڈ نے غیر اجازت یافتہ اداروں سے رابطہ کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اس سے نقصانات کے علاوہ غیر معیاری خدمات اور حقوق کے عدم تحفظ کا اندیشہ رہتا ہے‘۔