Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: کرفیو توڑنے والے 10 غیر ملکیوں کو بیدخل کیا جائے گا

’کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
کویت کے علاقہ فروانیہ میں کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے 10 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
مقامی اخبار القبس کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان غیر ملکیوں کو ملک سے بیدخل کیا جائے گا‘۔
واضح رہے کہ پیر کو کویت کے فروانیہ علاقے میں متعدد غیر ملکی کرفیو توڑتے ہوئے محلے میں جمع ہوئے اور شور شرابا کیا ہے۔
ٹوئٹر پر مذکورہ غیر ملکیوں کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی کویت پولیس نے ان کا سراغ لگا لیا اور گرفتار کر کے متعلقہ محکمے کے حوالے کر دیا ہے۔
کویتی وزارت داخلہ کے سکریٹری برائے امن عامہ جنرل فیصل النواف نے کہا ہے کہ ’کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں فوری پر ملک سے بیدخل کرکے انہیں بلیک لسٹ کردیا جائے گا‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’آئندہ چند گھنٹوں میں کرفیو توڑنے والے مزید غیر ملکیوں کو گرفتار کیا جائے گا‘۔

شیئر: