سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں نئے کورونا وائرس کے مزید 205 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک افغان شہری کی کورونا سے ہلاکت ہو گئی ہے۔
نئے رجسٹر ہونے والے مریضوں کے بارے میں کہا گیا ہے کہ بیشتر مریض یا تو بیرون ملک سے آئے تھے جبکہ بعض میں یہ وائرس ان سے منتقل ہوا ہے جو پہلے سے اس موذی مرض میں مبتلا تھے۔
سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد767 ہوگئی ہے۔
مقامی ویب سائٹ ’سبق ‘ کے مطابق سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا میں مبتلا پہلا مریض ہلاک ہو گیا، ہلاک ہونے والا افغان شہری تھا اور اس کی حالت کافی نازک تھی۔
وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کہ ’کورونا کے نو مزید مریضوں کی صحتیابی کے بعد اب تک اس مرض سے صحت پانے والوں کی مجموعی تعداد 28 ہو چکی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق ہلاک ہونے والے افغان شہری کی حالت کافی خراب تھی جبکہ مزید تین مریضوں کی حالت نازک ہے۔