Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی 20 ؛اعلامیہ جاری،’ڈبلیو ایچ او‘کووسیع اختیارات  

کورونا وائرس کی ویکسین کے لیے ریسرچ بجٹ بڑھایا جائے گا-(فوٹو،ایس پی اے)
جی ٹوئنٹی کے قائدین نے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی اقتصاد کو کساد بازاری سے بچانے کے لیے 5ٹریلین ڈالر صرف کیے  گے- جمعرات کو جی ٹوئنٹی کے ہنگامی سربراہ اجلاس کی صدارت شاہ سلمان نے کی-
جی 20 قائدین نے اجلاس میں نئےکورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کئی اہم فیصلے کیے-
سعودی خبررسا ں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق جی 20 کے قائدین نے وائرس سے نمٹنے کے لیےعالمی ادارہ صحت کو وسیع اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے-
 انہوں نے  طے کیا کہ وبا سے نمٹنے کےلیے عالمی ادارہ صحت کے منصوبے پر عمل درآمد سے متعلق بجٹ خسارہ پورا کیا جائے گا- ادارہ صحت سے مطالبہ کیاگیا کہ وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار کردہ اسکیموں کی خامیاں کا تفصیلی جائزہ لے کر انہیں دور کرے-

 کورونا کی وجہ سے  فضائی کمپنیوں کو بھی شدید خسارے کا سامنا ہے(فوٹو،ٹویٹر)

 جی 20 کے قائدین نے اپنے وزرائے صحت کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ ماہ اجلاس منعقد کریں جس میں وائرس پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات پر غوروخوض کیاجائے۔
وبا سے نمٹنے کے لیے ملکی علاقائی اوربین الاقوامی تیاریوں کی مدد کا عزم ظاہر کیا- قائدین نے اعلان کیاکہ کورونا وائرس کی ویکسین کے لیے ریسرچ بجٹ بڑھایا جائے گا- جی 20 کے قائدین نے اعلان کیا کہ وہ شرح نمو  کے حصول اور بین الاقوامی اقتصادی نظام پر بھروسہ بحال کرائیں گے-
 مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے صحت’ معیشت اورمعاشرے کو پہنچنے والے خطرات سے نمٹنا ہماری اولین ترجیح ہے-
جی 20 میں شامل ممالک کے رہنماؤں نےوزرائے تجارت کو ہدایت کی کہ وہ تجارت پر کورونا کی وباکے نقصانات کا بھرپور جائزہ لیں- جی ٹوئنٹی کے قائدین نے ایک بار پھر اوپن مارکیٹ کی پالیسی برقراررکھنے کا عزم ظاہر کیا-
 مالیاتی نظام کو بچانے کے لیے اٹھائے گئے انتظامی اقدامات کی تائید کرتےہوئے کہا کہ بحران سے نمٹنے کے فیصلے کی بدولت بین الاقوامی معیشت معمول پر آجائے گی-
جی 20 قائدین نے بین الاقوامی تجارت میں آسانیاں فراہم کرتے رہنے کا عزم ظاہر کیا- انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں اور ملازمین کے تحفظ کے لیے فوری اور اہم اقدامات کیے جائیں گے-
کورونا سے نمٹنے کےلیے قائم فنڈ کےلیے فوری بجٹ مہیا کیا جائے گا-
بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ ملازمتوں پر کورونا کی وبا کے اثرات اجاگر کریں- قائدین نےبحران سے نمٹنے کے لیے سینٹرل بینکوں کے ہنگامی اقدامات کی مدد کا بھی عندیہ دیا- انہوں نے یہ اطمینان بھی دلایا کہ آمدنی اور اسامیوں کی حفاظت اور جانوں کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا-

عالمی ادارہ صحت نئے کورونا وائرس سے بچاو کےلیے ہنگامی اقدامات کرے(فوٹو ،سوشل میڈیا)

جی 20 کے قائدین نے بین الاقوامی مالیاتی نیٹ ورک کو مضبوط بنانے اور نجی اداروں کے ساتھ یکجہتی پیداکرنے پر بھی زور دیا-
قائدین نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ممالک کی بھرپور مدد کی جائے گی-
دریں اثنا ہنگامی سربراہ اجلاس میں شریک فضائی نقل وحمل کی عالمی تنظیم (ایاٹا) کے ڈائریکٹر جنرل اور ایگزیکیٹیو چیئر مین نے بھی خطاب کیا جس میں کہا گیا کہ ’کورونا کے باعث فضائی شعبے کو شدید خسارے کا سامنا ہے،سفر پر عائدپابندیوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے پیش نظر مالی دینے پر غور کریں۔
 

شیئر: