سعودی عرب نے کورونا وائرس کے انسداد کے لیے اختیار کرنے والی احتیاطی تدابیر مزید سخت کرتے ہوئے ملک کے تمام ریجنوں کے رہائشیوں کے ایک ریجن سے دوسرے ریجن آنے جانے پر پابندی لگا دی ہے۔
ریاض، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ داخلہ اور خارجہ پر مکمل پابندی ہوگی نیز مذکورہ شہروں میں کرفیو کا وقت دوپہر 3 بجے سے شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی پریس ایجنسی ( واس) کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے نئے اقدامات کی منظوری دی ہے۔
مزید پڑھیں
-
رشتے دار کے ساتھ قہوہ پیا، کورونا ٹیسٹ مثبت نکلاNode ID: 466971
-
’اندرون و بیرون شہر سفر نہیں ہو سکتا‘Node ID: 466981
-
کرفیو توڑنے کی ویڈیو بنانے پر 5 سال قید اور 30 لاکھ ریال جرمانہNode ID: 467006
-
اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے وزارت تجارت کا اقدامNode ID: 467051
شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ ’سعودی عرب کے 13 ریجنوں کے رہائشی اپنے اپنے ریجن میں رہیں گے، ایک ریجن کا رہائشی دوسرے ریجن میں نہیں جائے گا‘۔
شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ ’کسی بھی ریجن میں کسی دوسرے ریجن کے رہائشی کے داخلے پر مکمل طور پر پابندی ہے‘۔
شاہی فرمان میں ریجنوں میں آنے جانے کی پابندی کے علاوہ خاص طور پر ریاض، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے لیے خصوصی اقدامات کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’ریاض، مکہ مکرمہ اور مدینہ آنے جانے پر مکمل پابندی ہوگی، تینوں شہروں کے رہائشی شہر سے باہر نہیں جاسکتے نہ کوئی باہر سے شہر میں داخل ہوسکتا ہے‘۔
#خادم_الحرمين_الشريفين يوافق على اتخاذ المزيد من الإجراءات الاحترازية للحد من انتشار فيروس #كورونا الجديد. pic.twitter.com/TZyaV0ZokW
— إمارة منطقة الرياض (@emara_riyadh) March 25, 2020
شاہی فرمان کے مطابق ’مذکورہ شہروں کے حدود کا تعین جہاں فیصلے کا نفاذ ہوگا متعلقہ ادارہ کرے گا جس کے ذمہ شہروں کے حدود کا تعین ہے‘۔
شاہی فرمان میں کہا ہے کہ ’مذکورہ تینوں شہروں ( ریاض، مکہ اور مدینہ ) میں کرفیو دوپہر 3 بجے سے لاگو ہوگا‘۔
شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ ’مذکورہ فیصلے پر نفاذ جمعرات 26 مارچ سے سابقہ شاہی فرمان میں مقرر کیے گیے وقت تک ہوگا جس کا تعین 27 رجب تک کیا گیا ہے‘۔
مزید پڑھیں
-
ہوم ڈلیوری ایپلی کیشن کرفیو کے دوران موثرNode ID: 466876
-
کرفیو سے استثنی،ایس ایم ایس پر اجازت نامے کے دعوےغلطNode ID: 466881
-
حج منسوخ کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا: سعودی سفیرNode ID: 466916