Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیہ: تبلیغی قرنطینہ مرکز میں شہری کا پولیس افسر پر حملہ

ایس ایچ او کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)
صوبہ پنجاب کے شہر لیہ میں تبلیغی جماعت کے مرکز میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں پولیس کے مطابق ایک شخص نے تھانہ سٹی کے ایس ایچ او اشرف ماکلی پر اس وقت حملہ کر دیا جب اسے مرکز سے باہر نکلنے سے روکا گیا۔
تھانہ لیہ کے ایک اہلکار محمد صابر کے مطابق ’لیہ میں موجود تبلیغی جماعت کے قرنطینہ سینٹر کے آئسولیشن وارڈ میں عبدالرحمن نامی شخص نے ایس ایچ او پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نیتجے میں وہ زخمی ہو گئے۔
اشرف ماکلی کو زخمی حالت میں لیہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حملہ آور کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
لیہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چونگی نمبر 6 پر ضلع بھر کے تبلیغی جماعت کے ارکان کو الگ تھلگ رکھنے کے لیے قرنطینہ مرکز بنایا گیا ہے۔
اسی مرکز سے عبدالرحمن نامی شخص نے فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔ پولیس کے مطابق حملہ آور شخص کا تعلق پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے ہے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایس ایچ او اشرف ماکلی کو طبی امداد دی جا رہی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تبلیغی مرکز میں اس وقت 200 سے زائد افراد موجود ہیں۔

شیئر: