Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کنکشن کٹنے پر صارف کے حقوق؟

ایک برس میں 4بار بجلی کٹنے پر معاوضہ دیاجائے گا(فوٹو، سوشل میڈیا)
بجلی بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ بجلی کا کنکشن ایک سال میں چار سےزائد بار کٹنے پر صارف کمپنی سے معاوضہ طلب کرنے کا حقدار ہوگا-
عکاظ اخبار کے مطابق بجلی بورڈ نے توجہ دلائی ہے کہ سعودی بجلی کمپنی سے معاوضہ طلب کرنے کی کارروائی خود کار نظام کے مطابق آن لائن ہوگی-
بجلی بورڈ سے ایک شہری نے دریافت کیا تھا کہ ’اگر بجلی کا کنکشن ایک سے زائد بار کٹ جائے تو کیا ایسی صورت میں کمپنی میرا نقصان پورا کرے گی؟'

   مناسب جواب نہ ملنے کی صورت میں آن لائن شکایت درج کی جاسکتی ہے۔ (فوٹو،سوشل میڈیا)

  بورڈ کی جانب سے جواب دتے ہوئے واضح کیا کہ ’اگر کسی صارف نے کمپنی سے شکایت کی ہو تو مناسب جواب نہ ملنے کی صورت میں ادارے کو اپنی شکایت درج کرا سکتا ہے-
 شکایت پیش کرتے وقت کمپنی کی جانب سے ملا ہوا ’شکایت نمبر‘ درج کرنا ضروری ہوگا۔
بجلی بورڈ نے توجہ دلائی کہ ایک عیسوی سال کے دوران چار بار سے زیادہ بجلی کنکشن کاٹا گیا ہواور ہر انعقطاع کا دورانیہ چار گھنٹے سے زیادہ ہو توایسی صورت میں صارف کو بجلی کمپنی سے معاوضہ طلب کرنے کا حق ہوگا-
یاد رہے کہ سعودی بجلی کمپنی نے ’کورونا وائرس‘ بحران کے باعث فیصلہ کیا ہے کہ بجلی کا بل ادا نہ کرنے کی صورت میں کنکشن بحران  کے دوران نہیں کاٹا جائے گا-  
اس حوالے سے کمپنی کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے  یا ٹیلی فون نمبر920001100 پر رابطہ کرکے مزید تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں-
 

شیئر: