Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کے نرخوں میں اضافہ، حقیقت کیا ہے؟

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جو افواہ گردش کر رہی ہے وہ بے بنیاد ہے ( فوٹو: المدینہ)
سعودی عرب میں بجلی کے نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو رہا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جو افواہ گردش کر رہی ہے وہ بے بنیاد ہے۔
یہ بات سعودی بجلی کمپنی نے آج پیر کو ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہی ہے۔
بجلی کمپنی نے کہا ہے کہ ’گزشتہ دنوں ٹوئٹر، واٹس ایپ اور دیگر ذرائع پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ آئندہ ماہ سے بجلی کے نرخوں میں اضافہ ہونے والا ہے‘۔
بجلی کمپنی نے کہا ہے کہ ’افواہ اڑانے والوں نے ہر یونٹ کے نرخوں کی حد بھی اپنے طور پر متعین کردی ہے اور اضافے کی تاریخ کے متعلق بھی پیشگوئی کردی ہے‘۔

کہ’بجلی کے نرخوں میں اضافہ کمپنی کے ایجنڈے میں اس وقت نہیں‘ ( فوٹو: الاقتصادیہ)

بجلی کمپنی نے واضح کیا ہے کہ ’اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ ہونے والا ہے‘۔
کمپنی نے کہا ہے کہ ’بجلی کے نرخوں میں اضافہ کمپنی کے ایجنڈے میں اس وقت نہیں‘۔
کمپنی نے مشورہ دیا ہے کہ ’شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو صحیح خبریں مستند ذرائع سے مل سکتی ہیں۔ غیر مصدقہ ذرائع سے وصول ہونے والی خبروں پر کان نہ دھریں‘۔

شیئر: