Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپیک پلس کا اجلاس فوری بلایا جائے: سعودی عرب

اوپیک کا اجلاس سعوی ولی عہد اور ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونگ گفتگو کے بعد بلایا گیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
سعودی عرب نے کورونا کی وبا کے دوران تیل کی عالمی مارکیٹ میں استحکام لانے کے لیے تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم کا فوری اجلاس طلب کرنے کے لیے کہا ہے۔
عرب نیوز نے ایک سعودی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’اس سے قبل ہم نے اوپیک پلس کے گروپ میں معاہدے کی کوشش کی اور اس وقت اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔‘
عرب نیوز کے مطابق عہدیدار نے کہا کہ اوپیک پلس کے اجلاس کی دعوت صدر ٹرمپ اور اور امریکہ میں دوستوں کی درخواست پر دی گئی ہے۔
اوپیک پلس کی میٹنگ کا اعلان امریکی صدر اور سعودی ولی عہد کے درمیان اس معاملے پر ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے بعد ہوا ہے۔

 

سعودی ولی عہد سے گفتگو کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کی کہ’میری سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے صدر پوٹن سے بات کی اور مجھے توقع ہے کہ وہ تیل کی پیداوار 10 ملین ڈالر تک کم کریں گے اور شاید اس سے بھی زیادہ۔ اگر ایسا ہوا تو یہ تیل اور گیس کی صنعت کے لیے زبردست ہوگا۔ یہ کمی 15  بلین تک ہو سکتی ہے۔ یہ سب کے لیے اچھی خبر ہے۔‘
خیال رہے کہ سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تیل کی یومیہ پیداواری صلاحیت ایک کروڑ 10 لاکھ بیرل سے بڑھ کر ایک کروڑ 20 لاکھ بیرل سے زیادہ ہوگئی ہے۔
دنیا میں تیل کی سب سے بڑی کمپنی آرامکو کے حکام اور سعودی وزیر برائے انرجی نے عرب نیوز کو بتایا ہے کہ یکم اپریل کو خام تیل کی پیداوار ایک کروڑ 20 لاکھ بیرل رہی۔ 
ٓ
 

شیئر: