Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی کارکنان کے لیے ’پیشگی چھٹی‘

نجی اداروں کے جو غیر ملکی کارکنان اس پروگرام سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں-(فوٹو سوشل میڈیا)
 متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت نے نجی اداروں کے غیرملکی کارکنان کے لیے ’پیشگی چھٹی‘ پروگرام جاری کیا ہے-
یہ پروگرام ان تارکین وطن کےلیے ہے جوامارات میں نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنےکےلیے کیے جانے والے حفاظتی انتظامات کے دوران وطن واپس جانا چاہتے ہیں-
اماراتی خبررساں ادارے وام کے مطابق وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ نجی اداروں کے جو غیر ملکی کارکنان سالانہ چھٹی یا بغیر تنخواہ چھٹی پر جانا چاہتے ہوں وہ اس پروگرام سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں-
بغیر تنخواہ چھٹی کا پروگرام بنانے کے لیے غیر ملکی کارکنان کو اپنےاداروں کے ساتھ معاملات طے کرنا ہوں گے-

غیر ملکی کارکنان کو اپنےاداروں کے ساتھ معاملات طے کرنا ہوں گے-(فوٹو سوشل میڈیا)

الامارات الیوم کے مطابق وزارت افرادی قوت نے یہ پروگرام شہریت اور قومیت کے وفاقی ادارے، وزارت خارجہ، محکمہ شہری ہوابازی اور قدرتی آفات و بحرانوں اور ہنگامی امور کے قومی ادارے کے تعاون و اشتراک سے تیار کیا ہے-
امارات کے سرکاری ذرائع کے مطابق پیشگی چھٹی کا پروگرام انسانی بنیادوں پر بنایا گیا ہے-
 امارات کے نجی اداروں کے بہت سارے غیر ملکی ملازموں نے خواہش ظاہر کی تھی کہ ایسے عالم میں جبکہ وہ گھروں میں بیٹھے ہیں اور ڈیوٹی نہیں دے رہے ہیں۔ پوری دنیا مشکل حالات سے گزر رہی ہے بہتر ہوگا کہ وہ یہ وقت اپنے وطن میں اپنے اہل و عیال کے ساتھ گزاریں-

شیئر: