ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے اپنےغیر معمولی اور پرجوش خطاب میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں متحد اور پرعزم رہنے پر زور دیا ہے۔
ترانوے سالہ ملکہ نے ونڈ سرکیسل سے اپنے ٹی وی خطاب میں کہا کہ ’اگر ہم متحد اور پر عزم رہے تو اس وبا پر قابو پا لیں گے۔‘
ملکہ برطانیہ نے اپنے 67 سالہ دور حکومت میں اب تک پانچ مرتبہ قوم سے براہ راست خطاب کیا ہے۔
ٹی وی رپورٹ کے مطابق ملکہ کا کہنا تھا کہ ’میں آپ سے اس لمحے مخاطب ہوں جب کہ میں جانتی ہوں کہ یہ ایک مشکل وقت ہے‘۔
’ہمارا ملک متاثر ہے۔کچھ لوگ دکھی ہیں۔ بہت سے لوگوں کو مالی مشکلات ہیں اور ہم سب کی روز مرہ کی زندگی میں بڑی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں‘۔
ملکہ نے برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم آپ کے ساتھ ہے۔
ملکہ برطانیہ کا کہنا تھا کہ ان لوگو ں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جو گھروں میں رہ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
کورونا سے متاثربرطانوی وزیراعظم ہسپتال میں داخل
Node ID: 469756
آپ کو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ اگر ہم پرعزم اور متحد رہے تو اس پر قابو پا لیں گے۔
انہوں نے آخر میں میں کہا کہ’ ہم کامیاب ہوں گے اور یہ کامیابی ہم میں سے ہر ایک کی ہوگی‘۔
’اچھے دن واپس آئیں گے اور ہم دوبارہ اپنے دوستوں کے ساتھ رہیں گے ۔انپے خاندان کے ساتھ رہیں گے ۔ہم دوبارہ ملیں گے‘۔
یاد رہے کہ اس وقت برطانیہ میں کورونا کے متاثرین کی تعداد اڑتالیس ہزار سے زائد ہے جبکہ پانچ ہزار کے لگ بھگ ہلاک ہوچکے۔ اتوار کو صرف ایک دن میں 621 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
برطانیہ کے شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
برطانوی وزیراعظم بورس یلسن بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہینکاک کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے برطانوی حکومت نے سخت اقدامات کے تحت تین ہفتوں کے لیے دکانیں اور دو سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی لگا رکھی ہے۔
ملکہ برطانیہ نے کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے 19 مارچ کو شاہی محل چھوڑ کر ونڈسر قلعے میں خود کو قرنطینہ کرلیا تھا اور وہیں سے ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب کیا ہے۔